نوجوان کرکٹر پریکٹس سیشن کے دوران گیند لگنے سے چل بسا

میلبورن (سپورٹس نیوز) آسٹریلیا میں نوجوان کرکٹر پریکٹس سیشن کے دوران گیند لگنے سے انتقال کرگیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ٹین ایجر کرکٹر بین آسٹن کو میلبرن ایسٹ میں گردن پر گیند لگی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا اور وہ ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ کرکٹ وکٹوریہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 17 سالہ بین آسٹن کو بال تھروئنگ ڈیوائس کی گیند گردن پر لگی۔ہیڈ آف کرکٹ وکٹوریہ نک کمنز نے بتایا کہ بین آسٹن نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا لیکن اس کا سٹم گارڈ نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں