نوجوان کی خودکشی،انٹر لوپ کا کیشئر ملازمین کی2کروڑ81لاکھ تنخواہیں لے اڑا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) معاشی حالت سے دل برداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی، انٹرلوپ کا کیشئر ملازمین کی 2کروڑ 81لاکھ کی تنخواہوں کی رقم لے اڑا۔ بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر10لاکھ ہتھیانے والے تین ایجنٹ گرفتار،لڑائی جھگڑوں سے2افراد لہولہان ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ کا رہائشی30سالہ اویس ولد عبدالغنی نے معاشی حالات کی وجہ سے پریشان تھا جس کے باعث گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز دوبارہ جھگڑا ہونے پر اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی، انٹر لوپ HDلمیٹڈ کے مینیجرمنورحسین نے کھرڑیانوالہ پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ شاہد ولد عبدالستار عرصہ پانچ سے بطور کیشیئر کام کرتا تھا اور اس کو ملازمین کی تنخواہوں کی رقم2کروڑ 81لاکھ 39سو روپے کا چیک کروانے کیلئے بھیجا ، رقم نکلوانے کے بعد واپس نہ آیا۔ تلاش کرنے پر نہ مل سکا ، جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔ایف آئی اے فیصل آباد سرکل نے شہری کو بیرون ملک بھجوا کر ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر ایجنٹ قاسم خالد، ظہیر خالد اور مقبول نے 10لاکھ کی رقم لیکر بیرون ملک نہ بھجوایا تھا جس پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر کے ساہیوال میں چھاپہ ما ر کر ملزمان کو گرفتار کر کے باز پرس شروع کر دی، جبکہ روشن والا کے علاقہ یاسر ٹائون میں عداوت کی بناء پر مشتعل ملزمان نے فائرنگ کر کے مخالف کاکا مسیح کو بری طرح زخمی کر دیا، جبکہ ایئرپورٹ کے علاقہ 60ج ب میں معمولی جھگڑے پر ملزم محمد احسن نے چھریوں کے وار کر کے انس کو بری طرح زخمی کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں