لاہور (بیوروچیف) نہم آرٹس و سائنس گروپ کے طلبا کے لئے ریاضی کی ایک ہی کتاب متعارف کروا دی گئی، اب نویں جماعت میں آرٹس گروپ کے طلبا بھی میتھ کی وہی کتاب پڑھیں گے جو سائنس گروپ کے طلبا پڑھیں گے۔تفصیلات کیمطابق نہم آرٹس و سائنس گروپ کے طلبا کیلئے ریاضی کی ایک ہی کتاب متعارف کروا دی گئی۔پنجاب ایجوکیشن ،کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نویں جماعت میں آرٹس گروپ کے طلبا بھی میتھ کی وہی کتاب پڑھیں گے جو سائنس گروپ کے طلبا پڑھیں گے۔نہم جماعت میں ریاضی کی ایک ہی کتاب پڑھنے کے حوالے سے پیکٹا نے تمام سکولوں کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔نہم آرٹس گروپ جنرل سائنس کی کتاب ختم کردی گئی۔پیکٹا ذرائع کیمطابق نویں جماعت میں جنرل میتھ پڑھانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ آرٹس گروپ کے طلبا کیلئے ریاضی کا نصاب مختصر اور آسان رکھا گیا تھا۔




