نیب کے179میگا کیسز میں صرف2کو سزا

اسلام آباد(بیوروچیف) قومی احتساب بیورو (نیب) کے بڑے پیمانے پر تشہیر کردہ 179 میگا کرپشن کیسز میں اب تک صرف دوسزائیں سنائی جا سکی ہیں، جبکہ21ریفرنسز میں ٹرائل جاری ہے۔ یہ تازہ ترین اعداد و شمار نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سید احتشام قادر نے خصوصی طور پرمیڈیا کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔ مقدمات کی تازہ ترین صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت نیب کے ریکارڈ میں 86 ریفرنسز درج ہیں جن میں سے 41 نیب کے قانون میں تبدیلیوں کے باعث منتقل یا واپس کیے جا چکے ہیں، 21 میں ٹرائل جاری ہے، 6 مقدمات بریت پر ختم ہو چکے ہیں، 3 واپس لیے جا چکے ہیں، ایک نمٹا دیا گیا، ایک زیرِ تفتیش ہے، 4 غیر فعال ہیں، 2 ختم ہو چکے ہیں جبکہ 5 اپیل کے مرحلے میں ہیں۔ اب تک صرف 2 مقدمات میں سزائیں سنائی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں