اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے نیشنل جونیئر گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردی ہے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد ریاض نے بتایا کہ اب یہ چیمپئن شپ آئندہ برس جنوری میں کھیلی جائیگی اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سکولوں اور کالجوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار اپنی، اپنی ٹیموں کے ناموں کا اندراج یکم جنوری سے 10 جنوری 2026 تک کروا سکتے ہیں۔




