نیشنل گیمز میںٹیکنیکل آفیشل کے فرائض مجاہد شاہ نے انجام دیئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) 35ویں نیشنل گیمز2025حکومتِ سندھ اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے 35ویں نیشنل گیمز 2025میں ڈویژنل پبلک اسکول اینڈ کالج، فیصل آباد کے ایتھلیٹکس کوچ مجاہد شاہ نے پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے ایتھلیٹکس مقابلوں میں ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض انجام دیئے، ان کی پیشہ ورانہ خدمات اور نمایاں کردار کے اعتراف میں حکومتِ سندھ اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے مجاہد شاہ کو اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ڈویژنل پبلک اسکول اینڈ کالج کی معزز پرنسپل محترمہ عالیہ چٹھہ نے اپنے دفتر میں مجاہد شاہ کو سرٹیفکیٹ پیش کیا اور قومی سطح پر ادارے اور صوبے کی نمائندگی پر ان کی محنت، لگن اور خدمات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں