اسلام آباد (بیوروچیف) سستی پن بجلی کا منصوبہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ طویل بندش کے باعث مزید مہنگا پڑنے لگا، منصوبے سے مزید دو سال تک بجلی کی پیداوار نہ ہونے کا امکان ہے۔وزارتِ آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق نیلم جہلم پراجیکٹ کی مرمت میں مزیددوسال لگیں گے اورمنصوبے سے دوبارہ بجلی کی پیداوار 2028 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ۖ،منصوبہ 508 ارب روپے کی لاگت سے 18 سال میں مکمل ہوا تھا،تاہم چار سال بھی مسلسل نہ چل سکا۔ذرائع کیمطابق منصوبے کی مرمت کے لیے ایک غیرملکی کمپنی کو 35ارب روپے کا ٹھیکہ دیاگیاہے، 68 کلومیٹرطویل ہیڈریس ٹنل میں صرف 20 میٹر کے حصے پرملبہ گرا تھا،جسے ہٹا کرٹنل کو صاف اور خشک کردیا گیا۔ہیڈ ریس ٹنل کی بندش کے باعث پانی ٹربائن میں جانا بندہوگیاتھا،ٹنل بیٹھنے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں کی جاسکیں۔




