کھٹمنڈو (سپورٹس نیوز)نیپالی حکومت کی جانب سے ماؤنٹ ایورسٹ سمیت تمام 8 ہزار میٹر سے بلند پہاڑوں کو اکیلے سر کرنے پر عائد پابندی نافذ العمل ہوگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیوں پر اکیلے مہمات اور پیدل سفر کرنے سے متعلق نیا ضابطہ نافذ العمل ہو گیا ہے۔نیپالی حکومت نے کوہ پیمائی کے ضابطے میں رواں سال کے آغاز میں چند تبدیلیاں کی تھی۔




