ن لیگ نے سیاست دائو پر لگا کر ملک کو مستحکم کیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایم ایس ایف پنجاب کے صدر سجاد احمد خاں نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے اپنی سیاست دائو پر لگا کر ملک کو دوبارہ مستحکم کیا ہے ،ملک اب ایک نئی اڑان بھرنے کو تیار ہے ،پائیدار ترقی کے لئے ہمیں اپنے ملک میں امن و استحکام کی فضاء پیدا کرنی ہوگی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 1947میں مملکت خداداد پاکستان بہت سی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا لیکن آج یہ سوال ہر کسی کے ذہن میں پیدا ہوتا ہے کہ 78سال گزرنے کے باوجود اور جاپان سمجھا جانے والا پاکستان آج ترقی کی دوڑ میں پیچھے کیوں رہ گیا ہے،یہ وجہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ یہ ممالک آگے کیوں چلے گئے اور پاکستان پیچھے کیوں رہ گیا حالانکہ پاکستانیوں کے بارے میں مشہور ہے کہ ہم زیادہ ذہین ہیں ۔سجاد احمد خاںنے کہا کہ تمام مصائب کے باوجود آج پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہے ،ہم جو سائیکل نہیں بنا سکتے تھے آج جے ایف 17تھنڈر جیسے جدید جنگی طیارے بنا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں