واسا سرگودھا کی پھرتیاں،بغیر تحقیق پلاٹ کے سائز لگا کر لوگوں کو نوٹسز

سرگودھا (بیورو رپورٹ) واسا سرگودھا کی پھرتیاں گھروں کے باہر لکھے گئے نام پر بغیر تحقیق کیے پلاٹ کا سائز لگا کر لوگوں کو نوٹسز جاری کرنا شروع کر دیا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ 30 ستمبر تک واسا کے دفتر آکر اپنا کنکشن قانونی طور پر منظور کروائیں واسا کی جانب سے گزشتہ روز گلی محلوں میں واسا کا عملہ گھروں کے باہر نیم پلیٹس پر لکھے گئے نام پر نوٹس جاری کر رہا ہے جبکہ اس عملے کو یہ بھی نہیں معلوم کہ پلاٹ یا گھر کا سائز کیا ہے اپنی مرضی سے ہی کسی پر پانچ اور کسی پر 10 اسی طرح مختلف مرحلے کے سائز لے کر نوٹس جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے ہونا تو یہ چاہیے کہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی سرگودھا کی جانب سے نوٹس برائے غیر قانونی پانی اور سیوریج کنکشن کے اعلانات کروائے جائیں اور لوگوں کو آگاہ کیا جائے کہ آپ نے پینے کے پانی اور سیوریج کے کنکشن کو واسا سے منظور کروانا ہے اور اپنے گھر یا کمرشل پراپرٹی کا سائز فرد کے مطابق جمع کروا کر اس کی منظوری لیں مگر ایسا نہیں کیا جا رہا واسا کی جانب سے لوگوں کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں کہ آپ کو 30 ستمبر تک رجسٹرڈ ہونا ہے جس سے شہری پریشان ہے کیونکہ گزشتہ 76 سال سے سرگودھا میں کارپوریشن کام کرتی رہی ہے اور لوگوں کو کسی قسم کا ٹیکس دینے کی عادت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں