والدہ کیساتھ شرط پر سی ایس ایس کرکے پولیس آفیسر بنا تھا،حمزہ علی عباسی

اسلام آباد (شوبز نیوز) معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی والدہ سے شرط کی وجہ سینٹرل سپریئر سروس (سی ایس ایس)کا امتحان دیا تھا اور توقعات سے زیادہ نمبر حاصل کرکے پولیس افسر بنے تھے۔حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔انہوں نے ایک بار پھر بتایا کہ انہوں نے دین اسلام کو سمجھنے اور درجنوں سوالات کے عقلی اور مذہبی جوابات تلاش کرنے کے لیے اداکاری سے وقفہ لیا تھا۔ان کے مطابق مبلغ جاوید احمد غامدی نے ان کے تمام سوالات کے مفصل جوابات دیے جو کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں تھے اور انہیں بڑا سکون ملا۔اداکار نے بتایا کہ کم عمری میں ان کے گردے فیل ہوگئے تھے اور تمام اہل خانہ کو لگتا تھا کہ وہ انتقال کر جائیں گے۔حمزہ علی عباسی کے مطابق گردے فیل ہونے کے وقت ان کی عمر بمشکل 8 سال ہوگی، اس لیے انہیں بہت ساری باتیں یاد بھی نہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ کام کرنے والی خواتین کو نہ صرف بہادر بلکہ مردوں کا ساتھ دینے والا بھی سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی گھر کی تمام خواتین کام کرنے والی ہیں، ان کی بہن اسکن اسپیشل ڈاکٹر فضیلہ عباسی نہ صرف ملک بلکہ عالمی سطح کی ڈرماٹالجسٹ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں