ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف ندیم، ڈی ایچ او ڈاکٹر فیضان ارشد اور ایم ایس ڈاکٹر شہباب عالم بھی موجود تھے۔ مہم 18دسمبر 2025 تک جاری رہے گی اور اس دوران 4لاکھ 33 ہزار 838بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم میں 355 ایریا انچارجز، 1916 موبائل، 106 فکسڈ اور 49 ٹرانزٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔




