کراچی (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ آمنہ شیخ نے لڑکیوں کو والدین کی مرضی سے شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ آمنہ شیخ کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اداکارہ نے انڈسٹری سے بریک لینے کے بعد اب کم بیک کیا ہے۔گزشتہ سالوں میں آمنہ شیخ کی زندگی میں کئی اتار چڑھا آئے، ان کی محب مرزا سے طلاق ہوئی اور وہ بطور سنگل مدر بیٹی میسا کی پرورش کرتی رہیں۔انہوں نے چند سال قبل دوسری شادی کی اور ان کا ایک بیٹا ہے۔آمنہ شیخ سوشل میڈیا پر متحرک نہیں اور نہ ہی وہ اپنے مداحوں کے ساتھ نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کرتی ہیں تاہم مداح ان کی اداکاری کو پسند کرتے ہیں۔انہوں نے حالیہ انٹرویو میں نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔




