واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب ہمارا سیاسی مقصد نہیں

سرگودھا (بیوروچیف) ہر سال بارشوں کی وجہ سے آنیوالے سیلاب کے باعث کھربوں روپے کا پانی ضائع ہوجاتا ہے جس کو ذخیرہ کرنے کیلئے 70 سال کے دوران ایوب دور کے علاوہ کسی بھی حکومت نے قیمتی پانی کو محفوظ بنانے کیلئے کوئی حکمت عملی تیار نہ کی بدقسمتی سے جو بھی حکمران آیا اس نے نالی’ گٹر کی سیاست کو فروغ دیا جس کے باعث ہر گزرتے دن کیساتھ پاکستان پانی جیسے سنگین مسائل سے دو چار ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت مختلف مقامات پر عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگا کر دیئے ہیں اس نیک مقصد میں دیگر لوگوں کو بھی سامنے آنا چاہیئے تاکہ لوگوں کو ہیپاٹائٹس اور پیٹ کی دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد مل سکے ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ بابو واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب ہمارے سیاسی مقاصد نہیں بلکہ اللہ کی رضاء کیلئے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہے جس کا اجر صرف ہمیں اللہ سے چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں