ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ 3نومبر سے قطر میں شروع ہو گی

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ 3 نومبر سے قطر میں شروع ہو گی۔ جس میں 5 رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی۔جن میں شاہد آفتاب، محمد ساجد، اسجد اقبال، محمد آصف، محمد حسنین اختر شامل ہیں جبکہ نوید کپاڈیہ آفیشل ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور چیمپئن شپ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز، ویمنز اور ماسٹرز کے مقابلے شامل ہیں چیمپئن شپ 13 نومبر تک جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں