ورلڈ کپ پر فوکس ‘ ٹیم بنا رہے ہیں’ شاہین شاہ آفریدی

راولپنڈی (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ پر فوکس ہے، ساوتھ افریقہ کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے ٹیم بنا رہے ہیں۔ٹرائی نیشنل سیریز کے سلسلے میں راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ پر کوئی بات نہیں کروں گا۔ حالیہ ٹی20 سیریز پاکستان نے اچھی کھیلی، گزشتہ سیریز سے ٹیم بنانیکی کوشش کررہے ہیں۔ ورلڈ کپ پر فوکس ہے، ساتھ افریقا کی کنڈیشنز دیکھتے ہوئے ٹیم بنا رہے ہیں۔سما ٹی وی کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کا کہناتھا کہ سلمان آغا اچھے کرکٹر ہیں،فرسٹ کلاس میں ٹرپل سنچری بناکرآرہے ہیں،سلمان آغا کو اپنے رول کیمطابق معلوم ہے ، ہمیشہ کوشش ہوتی کہ ٹیم کیلئے کارکردگی دکھائوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں