ورلڈ کپ 2027ء کیلئے پاکستان کا کمبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے’ فخر زمان

راولپنڈی(سپورٹس نیوز) قومی بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2027 کے لیے پاکستان کا کمبی نیشن بہت اچھا بنا ہوا ہے، جس طرح کی وکٹیں بن رہی ہیں، سب کے ذہن میں ورلڈ کپ ہی ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ تمام کھلاڑی ڈومیسٹک سیزن کھیل کر آ رہے ہیں اور بہت اچھی فارم میں ہیں، ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے شائقین خوش نہیں، جب آپ اچھا کھیلتے ہیں تو لوگ آپ سے محبت کرتے ہیں۔فخر زمان کا کہنا تھا کہ ہر سینئر اور جونیئر کھلاڑی یہی کوشش کرتا ہے کہ وہ بہترین کارکردگی دکھائے، ون ڈے کرکٹ میرا پسندیدہ فارمیٹ بھی ہے، اس لیے میں اس کے لیے زیادہ پرجوش ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں