وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب قوم کی ترجمانی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کنونیئرقائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل پروسیسنگ FPCCI، کنونیئر قائمہ کمیٹی ریجن پنجاب اینڈٹیکسٹائل FPCCI حافظ فیصل ا حمد دین نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکہ کے بعد اڑان پاکستان شروع ہوگئی، وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے اپنے خطا ب کے ذریعے نہ صرف 25کروڑ پاکستانی عوام کی سچی اور حقیقی ترجمانی کی بلکہ دنیا کو امن، انصاف اور انسانی حقوق کے احترام کا واضح پیغام بھی دیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چندسال پہلے پاکستان ڈیفالٹ کررہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں