وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ٹوبہ میں معذور افراد میں مفت آلات کی تقسیم

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر خصوصی افراد کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں “اسسٹوو ڈیوائسز پروگرام” کے تحت معذور افراد میں مفت معاون آلات تقسیم کیے گئے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب گورنمنٹ بوائز کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ کے آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر کے 77 مستحق افراد کو رولیٹرز، واکنگ فریمز، موبائل ٹوائلٹ چیئرز، ایلبو کرچز اور کین اسٹکس فراہم کیے گئے۔ تقسیم کیے گئے آلات میں 4 رولیٹرز، 15واکنگ فریمز، 24موبائل ٹوائلٹ چیئرز، 16 ایلبو کرچز اور 18کین اسٹکس شامل تھیں۔ اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال، ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر رانا محمد کاشف، ضلعی اطلاعا ت افسر، سوشل ویلفیئر آفس کے افسران، مسلم لیگ (ن) کے رہنما حارث امجد، میاں فرخ اقبال، رانا قیوم اور دیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں