وزیر اعلی پنجاب نے ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ضلعی صدرایم ایس ایف فیصل آبادہاشم توصیف خان نے کہا ہے کہ زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بناناپنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اوزون ہماری ماحولیات کی محافظ ہے اسے بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے، اوزون کی تباہی کا مطلب، امراض، فصلوں کی بربادی اور نسلِ نو کے مستقبل کیلئے خطرات ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبد یلی نے بارشوں کے انداز بدل دیئے، پنجاب حالیہ تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے، پہلی بار پنجاب کیلئے جامع ماحولیاتی پالیسی دی جاری ہے تاکہ زمین بچوں کے لئے محفوظ رہ سکے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازنے پنجاب ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائیں جو کلین انرجی سے چلتی ہیں اور آلودگی کم کرتی ہیں۔ پلانٹ فار پاکستان مہم کے ذریعے شجرکاری کر کے فضا کو ازسرِنو سانس لینے کے قابل بنایا جا رہا ہے، پنجاب تیزی سے گرین انرجی، سولرائزیشن اور ماحول دوست منصوبوں کی طرف بڑھ رہا ہے، اوزون پروٹیکشن محض حکومت کی نہیں ہر شہری کی ذمہ داری ہے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی فضا، پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ بنانے میں ہاتھ بٹائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں