وزیر اعلی پنجاب ون ڈش قانون پر نظر ثانی کریں

کمالیہ(نامہ نگار)تحصیل صدر انجمن میرج ہال مالکان ایسوسی ایشن کمالیہ کامران احمد چوہدر ی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف میرج ہال کے کاروبار کو تباہ ہونے سے بچائیں ون ڈش قانون صرف پنجاب میں سختی سے لاگو کیا گیا ہے جبکہ سندھ اور دوسرے صوبوں میں یہ قانون اتنا سخت نہیں پنجاب میں ون ڈش ایکٹ کے تحت سختی سے میرج ہال کے کاروبار سے منسلک لوگوں کو شدید تشویش لاحق ہے ون ڈش ایکٹ دہائیوں پرانا قانون ہے اب زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں میرج و مارکی ہال مالکان حکومت کو انکم ٹیکس کے ساتھ ساتھ اور چار پانچ طرح کا ٹیکس ادا کرتے ہیں موجودہ ون ڈش قانون کے باعث میرج ہال انڈسٹری تباہ ہونے سے مالکان اور ملازمین تو معاشی بدحالی کا شکار ہوں گے ہی اس کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی ٹیکس کی مد میں کروڑوں اربوں روپے کا نقصان ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں