وزیر داخلہ کا گیس لیکج سے جانی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد(بیورو چیف)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جی 7ٹو سیکٹر میں گیس لیکج سے گھر کی چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعز یت کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں