فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وفاق المدارس السلفیہ پاکستان اہل حدیث مکتب فکر کے دینی مدارس وجامعات کا امتحانی بورڈ ہے۔ وفاق سے ملحق تمام مدارس اور جامعات سالانہ امتحانات میں شریک ہوتے ہیں اس سال وفاق المدارس السلفیہ کے تمام مراحل میں شرکاء امتحانات کی کل تعداد 45623ہے۔ جبکہ حفظ القرآن کے طلبہ وطالبات اس کے علاوہ ہیںجن کی تعداد7031 ہے۔ پورے پاکستان میں امتحانی مراکز کی کل تعداد580 ہے۔ جبکہ امتحانی نگران عملہ کی تعداد 1671 ہے۔ سالانہ امتحانات13فروری 2025ء تک جاری رہیں گے۔ وفاق المدارس السلفیہ کے امتحانات کی خصوصیت یہ ہے کہ امتحانی سوالات خاص اور خفیہ طریقہ سے امتحانی مراکز میں پہنچائے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے کسی جگہ پرچہ آؤٹ ہونے کے خدشات نہیں ہیں۔




