لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ون ڈے ٹیم میں بابراعظم کی جگہ پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور ٹیم مینجمنٹ انہیں فارمیٹ سے باہر کرنے پر غور کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق نیشنل ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے میزبان سے سوال کیا کہ کیا وہ بابراعظم کو ون ڈے ٹیم میں منتخب کریں گے؟ ٹیم مینجمنٹ بھی اسی حوالے سے سوچ رہی ہے تاہم شعیب اختر نے واضح کیا کہ وہ کوئی تنازع کھڑا نہیں کرنا چاہتے اور ان کے خیال میں بابراعظم کو کھیلنا چاہیے، لیکن انہیں اپنی کارکردگی سے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ون ڈے کرکٹ کے لیے موزوں کھلاڑی ہیں۔شعیب اختر نے 50 اوورز کی کرکٹ میں عاقب جاوید کو درپیش چیلنجز کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں یہ ذمہ داری نبھانا مشکل ہوگا، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا اندازہ غلط ثابت ہو۔بابراعظم نے آخری ٹیسٹ سنچری دسمبر 2022 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں ناٹ آئوٹ 161 رنز بنا کر اسکور کی تھی ۔




