وکلاء برادری نے ہمیشہ ملکی ترقی،خوشحالی ،استحکام کیلئے موثر کردار ادا کیا،طلال چوہدری

جڑانوالہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ و سینیٹر طلال چوہدری نے جڑانوالہ آمد پر اپنے بھائی ایم این اے بلال بدر چوہدری،سابق صدر بار عبدالستار اقبال ایڈووکیٹ، سابق صدر بار میاں عمران دانش ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ن کے سابق سٹی کونسلر سعید انور بھولا،سابق کونسلر فہم ارشد چوہدری کے ہمراہ نومنتخب صدر بار ایسوسی ایشن عارف خان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری مہر گلباز طارق لڑکا ایڈووکیٹ کے گھر جا کر ملاقات کی اور سالانہ انتخابات میں تاریخی کامیابی پر اسلامک لائرز الائنس کے حمایت یافتہ کامیاب امیدوران کو دلی مبارکباد پیش کی اس موقع پر طلال چوہدری چوہدری کا کہنا تھا کہ سالانہ انتخابات میں ن لیگ کے حمایت یافتہ پینل کی کامیابی پر دلی مسرت ہوئی ہے انشا اللہ آنیوالے وقت میں اسلامک لائرز الائنس سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا اور اندرون شہر جڑانوالہ میں جاری میگا پراجیکٹس پر مشاورت کریں گے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وکلا ہمارے ملک کا اہم ستون ہے وکلا برادری نے ہمیشہ ملکی ترقی خوشحالی اور استحکام کیلئے موثر کردار ادا کیا ہے ملکی سلامتی و استحکام کیلئے وکلا کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے حکومت بار ایسوسی ایشنز کی بہتری کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اس موقع پر نو منتخب صدر بار عارف خان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری مہر گلباز طارق لڑکا ایڈووکیٹ نے سالانہ انتخابات میں حمایت کرنے پر وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ و سینیٹر طلال چوہدری اور ایم این اے بلال بدر چوہدری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں