فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سٹی فیصل آباد کے نائب صدر چوہدری عبدالجبار جٹ نمبردار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیرسٹر راجہ دانیال حلقہ NA-104 سے بھاری اکثریت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہو جائیں گے۔ حلقہ کے عوام راجہ دانیال کو پسند کرتے ہیں۔ بیرسٹر راجہ دانیال مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں ان کے مقابلہ میں جو امیدوار ہے وہ عوام میں مقبولیت نہیں رکھتا، رانا علی عباس سابقہ ایم پی اے، چوہدری اعظم مجید گجر سابق چیئرمین الحاج شفیق الرحمن تارڑ کی ولولہ انگیز قیادت کی بدولت حلقہ میں راجہ دانیال کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔ اس وجہ سے NA104کا ہر ووٹر شیر پر مہر لگانے کیلئے تیار ہے۔ بس23نومبر کا انتظار ہے۔




