کراچی(بیورو چیف)سندھ حکومت نے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید جدید اور مثر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا ایک اعلی سطحی سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی، نئے روٹس کے اجرا اور خواتین کے لیے خصوصی اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کنول نظام بھٹو، پیپلز بس سروس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر صہیب شفیق سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حالیہ ہفتے سکھر تا شکارپور پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا، جس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں کو سہولت میسر آئے گی۔




