واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں بڑی سطح پر تبدیلیوں کا آغاز ہو گیا جبکہ مزید برطرفیوں کا بھی خدشہ ہے۔امریکی اخبار کے مطابق متعدد امریکی اعلی حکام پریشانی کا شکار ہیں، اٹارنی جنرل پام بانڈی کی برطرفی کے بعد کابینہ میں بے چینی دیکھنے میں آئی ہے اور امریکی سینئر حکام اپنے عہدوں سے متعلق غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہیں۔رپورٹ کے مطابق مزید اہم شخصیات کو بھی جلد ہٹایا جا سکتا ہے، ممکنہ طور پر ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل اور سیکریٹری آرمی ڈینیئل ڈرسکل اس فہرست میں شامل ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق وزیرِ محنت لوری شاویز ڈی ریمر بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکریٹری کرسٹی نوم کو بھی برطرف کیا جا چکا ہے۔




