ٹرک کے خفیہ خانوں سے چرس اورآئس شیشہ برآمد

بارکھان ( نامہ نگار) ڈی آئی جی کوہِ سلیمان ڈویژن ایاز احمد بلوچ کے احکامات اور ایس پی بارکھان عبدالحق رئیس کی خصوصی ہدایت پر بارکھان پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اسی سلسلے میں ڈی ایس پی رکھنی جبار مینگل کی نگرانی میں ایس ایچ او رکھنی ایس آئی توقیر شاہ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ نیشنل ہائی وے پر دورانِ چیکنگ ٹرک نمبر 147?TKB کو روک کر تلاشی لی۔پولیس کے مطابق ٹرک میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے 29 کلو 600 گرام چرس جبکہ 7 کلو 55 گرام آئس شیشہ برآمد کیا گیا۔پولیس نے برآمد شدہ منشیات قبضے میں لے کر مبینہ ملزمان محمد ہاشم اور ولی محمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس حکام نے کہا ہے کہ منشیات کے مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں