لاہور (بیوروچیف) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہوشیار ، قوانین کی خلاف ورز ی پر اب لائسنس معطل ،بھاری جرمانے ہوں گے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے بھجوائی گئی سمری حتمی مراحل میں پہنچ گئی، سمری کی تمام اداروں سے منظوری ، اب کابینہ کمیٹی کو بھجوائی جائے گی، 25مختلف خلاف ورزیوں پرکم سے کم جرمانہ 2ہزار مقرر کر دیا گیا، قوانین کی خلاف ورزی پر زیادہ سے زیادہ جرمانے 20 ہزار تک ہونگے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ہر خلاف ورزی پر 2سیلیکر 4پوائنٹس کی کٹوتی بھی کی جائے گی،سالانہ 20پوائنٹس کی خلاف ورزیوں پر لائسنس 2ماہ سے 1سال کیلئے معطل ہوگا، موجودہ 100سے 500روپے تک کی خلاف ورزیوں پرجرمانہ وصول کیا جارہاہے۔صرف 5خلاف ورزیوں پر عدالتی احکامات پر 2ہزار تک جرمانہ کیا جارہا ہے، اوورسپیڈنگ پر جرمانہ 2ہزار سے 20 ہزار وصول کیا جائے گا، اوورسپیڈنگ کی خلاف ورزی پر 4پوائنٹس کی کٹوتی ہو گی۔ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 2ہزار سے15ہزار تک جرمانہ ہوگا، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر بھی 4پوائنٹس کی کٹوتی ہو گی،اوور لوڈنگ پر جرمانہ 2ہزار سے 15ہزار تک ہو گا۔ٹریفک حکام کے مطابق اوورلوڈنگ کرنے پر بھی 4 پوائنٹس کی کٹوتی کی جائے گی۔




