ٹریفک کے حادثات میں دس سالہ بچے سمیت دو افراد زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دس سالہ بچے سمیت دو افراد شدید شدید زخمی ہو گئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر 363ج ب کااسد مسیح سائیکل پر سوار شہر سے گائوں کی طرف جا رہاتھاکہ جس کوپینسرہ روڈ پر تیز رفتارڈمپر ڈرائیور نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیاگیا جہاں سے اس کوابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعدمخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیاگیا ۔ جبکہ ڈرائیور ڈمپر سمیت موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیادو سرے حادثہ میں چک نمبر 313 ج ب کاموٹر سائیکل رکشہ ڈرائیورنوید بچوں کو سکول سے لے کرگائوں واپس جا رہاتھاکہ راستہ میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے رکشہ کو ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میںدس سالہ طالب علم عبداللہ ولد رضوان زخمی ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں