ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شہریوں کو صاف، کشادہ اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے تجاوزات کیخلاف موثر اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی ہدایت پر پیرا اِنفورس ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔اسی سلسلے میں زبیدہ مسجد روڈ پر قائم عارضی اور پختہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران راستوں میں رکاوٹ بننے والی عارضی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، جبکہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔سب ڈویژنل اِنفورسمنٹ آفیسر صدف ارشاد نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع بھر میں پختہ اور عارضی تجاوزات کے خاتمے کیلئے بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے تاجر برادر ی اور شہریوں سے اپیل کی کہ تجاوزات سے گریز کریں، بصور ت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔




