ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقو ں میں نقصانات کے تخمینے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ یہ ٹیمیں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی نگرانی میں کام کریں گی۔ ان میں محکمہ اربن یونٹ، ریونیو، زراعت اور پاکستان افواج کے جوان شامل ہیں جو گھر گھر جا کر سروے کریں گے۔ٹیموں کی ٹریننگ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید جمیل حیدر شاہ کی زیر نگرانی مکمل کر لی گئی ہے۔ تحصیلدار ٹوبہ ٹیک سنگھ علی عباس نے کہا کہ سروے کے دوران متاثرہ مکانات، فصلوں اور مو یشیوں سمیت تمام نقصانات کا ریکارڈ مرتب کیا جائیگا تاکہ متاثرین کو بروقت امداد مل سکے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ سیلاب متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔ شفاف اور درست تخمینہ لگا کر بحالی کے عمل کو تیز رفتار بنایا جائیگا۔




