ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گراں فروشی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں جبکہ دکاندار اپنی من مرضی کے ریٹس وصول کر رہے ہیں۔ متعدد روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر کے ناجائز منافع خوری کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آمدن میں اضافہ نہ ہونے کے باوجود مہنگائی نے جینا محال کر دیا ہے۔ دو وقت کی روٹی کے حصول کے لیے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کے حالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران نائب صدر، موبائل یونین کے صدر آصف صغیر نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں عوامی مسائل سے مکمل طور پر لاتعلق ہیں انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خانہ داری پور کرنے کے لیے آتے ہیں ایک دو بندوں کا چالان کر کے ویڈیو بناتے ہیں اوپر تک بھیج دیتے ہیں صرف کنٹرول ان کا سوشل میڈیا بیانات تک ہے زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں، اختیارات کے باوجود گراں فروشوں کے خلاف کوئی مثر کارروائی نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لے کر سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔عوام کو فل فور ریلیف دیا جائے۔




