ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے اسکولو ں کے لیے ماحول دوست اقدام کے تحت “پنجاب گرین اسکول سرٹیفکیشن پروگرام” کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد تعلیمی ادارو ں میں ماحول دوست سرگرمیوں کو فروغ دینا اور طلبہ کو ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات شمیم احمد کے مطابق اسکول اس پروگرام میں رجسٹریشن کروا کر سرٹیفائیڈ ”گرین اسکولز”کا حصہ بن سکتے ہیں۔ پروگرام کے تحت فضلہ مینجمنٹ، شجر کاری، توانائی کی بچت اور ماحول دوست سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اسکولز کو نہ صرف ماحول دوست بنانے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ انہیں سپراسٹار گرین اسکولز کی فہرست میں شامل ہونے کا موقع بھی فراہم کریگا۔مزید معلومات اور رجسٹریشن کیلئے محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ https://epd.punjab.gov.pk/greenschools سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔




