ٹوبہ کے بازاروں کی تزئین و آرائش کیلئے عملی اقدامات کا آغاز

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے بازاروں کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبے کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر منور حسین سیال ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد جواد، انجمن تاجران کے نمائندے اور بلدیاتی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں شہر کے مرکزی بازاروں، صدر بازار اور کمیٹی بازار کو خوبصورت بنایا جائے گا۔ اس میں یکساں سائن بورڈز اور سایہ دار شیڈز کی تنصیب شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں