ساہیوال (بیوروچیف)پسپ پروگرام سست روی کاشکار شہر بھرکی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار سڑکوں کی تعمیر نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات اعلیٰ افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق 3 سال زائد کاعرصہ گزر جانے کے باوجود پسپ پروگرام کے تحت جاری کام مکمل نہ ہونا اعلیٰ افسرا ن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔شہر بھر کی سڑکوں پر سیوریج کی پائپ لائن بچھانے کے بعد سڑکیں تعمیر نہ کی گئیں۔ شہریوں کاکہناہے کہ سڑکیں تعمیر نہ ہونے سے انہیں آمدورفت میں شدید مشکلا ت کاسامنا ہے۔ شہر بھر کی تقریباًتمام سڑکیں ریلوے روڈ جی پی او روڈ چرچ روڈ کھوکھابا زار روڈ گلستان روڈ جہاز گراؤنڈ روڈ کامر س کالج روڈ ڈی پی او روڈ کچہری روڈ سٹیڈیم روڈ دیپالپورروڈ مزدورپلی سے بھٹہ پمپ روڈ فریدیہ پارک روڈ اربن ایریاسکول روڈ پرانی بکری منڈی روڈ ودیگر متعدد سڑکیں جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں اور مذکورہ سڑکوں پر جمپ لگنے سے شہریوں کی وہیکلز خراب اور پنکچر ز ہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیوریج پائپ لائن بچھانے کے بعد سڑکوں کی تعمیر مکمل نہ ہونے سے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ شہر بھر کی سڑکوں کی تعمیر پر اعلیٰ افسران بھی توجہ نہیں دے رہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجا ب مریم نوازاور کمشنر ساہیوال سے شہر بھر کی سڑکوں کی فوری تعمیرکامطالبہ کیا ہے کہ تاکہ شہریوں کی مشکلات ختم ہوسکے۔




