ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ساہیوال کی پہچان بن گئیں

ساہیوال (بیوروچیف)ساہیوال کے مختلف روڈز شدید خستہ حالی کا شکار، جگہ جگہ گہرے کھڑے، ٹوٹ پھوٹ کا شکار، اڑتی دھول مٹی علاقہ مکینوں کے لیے مستقل پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ خراب سڑکوں کی وجہ سے روزانہ ٹریفک جام، حادثات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچنے جیسے بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اڑتی دھول مٹی کے باعث سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سفری مشکلات کے باعث لیٹ ہونے سے طالب علم و دیگر ملازمین وقت کی پابندی کرنے سے قاصر ہیں۔ اس گھمبیر صورتحال سے دونوں اطراف کے مسافر ذہنی بیماری کا شکار ہیں۔ساہیوال کے ملحقہ علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی فی الفور مرمت یا از سرنو تعمیر کیا جا ئے تا کہ عوام کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں اور انہیں روزانہ کی مشکلات سے نجات مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں