ٹوکن ٹیکس نادہندگان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرنیکا فیصلہ

لاہور(بیورو چیف) پنجاب میں ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیخلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے، جسکے تحت 5لاکھ سے زائد گاڑیوں کی رجسٹر یشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی جی ایکسائز نے 31اکتوبر تک ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔پنجاب بھر میں 14لاکھ سے زائد گاڑیاں ٹوکن ٹیکس دہندہ ہیں، جن میں سے رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ میں تقریبا 9لاکھ مالکان نے ٹیکس ادا کر دیا ہے۔ رواں مالی سال میں ٹوکن ٹیکس کی مد میں اب تک 5ارب روپے سے زائد وصول کیے جا چکے ہیں تاہم سوا 5لاکھ گاڑی مالکان نے ابھی تک ٹیکس ادا نہیں کیا ہے۔ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کے مطابق روڈ چیکنگ کے دوران پکڑی گئی بڑی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر گاڑیوں کو بند کیا جائے گا جبکہ نان رجسٹرڈ سرکاری اور غیر سرکاری گاڑیوں کو بھی بلاک کرنے کے احکامات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں