ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل کو سزائے موت’ 30سال قید

جڑانوالہ (نامہ نگار) ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس مجرم کو سزائے موت کا حکم،عدالت نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جڑانوالہ کے رہائشی مجرم عمر حیات کو سزائے موت کا حکم سنا دیا جبکہ 10سال قید اور 2لاکھ ر وپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ڈکیتی اور گھر میں گھسنے کی دفعات کے تحت بھی مجرم کو مزید 10، 10سال قید کی سزائیں سنائیں۔کیس کی سماعت 8ماہ سے زائد عرصہ جاری رہی،جس میں 27گواہان نے بیانات قلمبند کروائے۔چشم دید گواہان اور شواہد کی بنیاد پر جرم ثابت ہوا۔یاد رہے کہ ثناء یوسف کو 2جون 2025کو گھر میں قتل کیا گیا تھا جبکہ ملزم کو جڑانوالہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں