فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹھیکریوالہ کے علاقہ 70 ج ب میں ٹریکٹر ٹرالی ریورس کرتے ہوئے پیچھے کھڑے نوجوان کو کچل دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 70 ج ب فیسکو گرڈ اسٹیشن کے قریب ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی کو بیک کر رہا تھا کہ اچانک پیچھے 22 سالہ حسنین کھڑا تھا اور جب اس نے تیز رفتاری سے بیک کی تو حسنین ٹکر لگنے سے گرا اور ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائر تلے آ گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تاہم ٹھیکریوالہ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور محمد اسماعیل کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔دریں ثناء ۔گوجرہ(نامہ نگار)تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے کے نتیجہ میںمحنت کش نوجوان جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ ٹاور کالونی کاخلیل جو کہ پانی کی سپلائی کر تاہے جو پینسرہ روڈ پر پیدل جارہاتھاکہ جس کو نامعلوم تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جوشدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا جبکہ موٹر سائیکل سوار موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے متوفی کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔




