ٹین پن بالنگ ایسوسی ایشن کو چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)اسلام آباد ٹین پن بالنگ ایسوسی ایشن کو پاکستان اوپن ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی اور چیمپئن شپ 25 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی۔اسلام آباد ٹین پن بالنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری دانیال اعجاز نے بتایا کہ پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے چیمپئن شپ منعقد کروانے کی منظوری دے دی ہے۔ چیمپئن شپ پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور اسلام آباد ٹین پن بالنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہوگی۔ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ میں نو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں اوپن سنگلز، سینئرز، گرائنڈ ماسٹرز، ایمچور گرائنڈ،ڈبلز، انڈر24، لیڈیز، فور مینز ٹیم اور ڈیف کی کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں