ساہیوال (بیورو رچیف) اینٹی کرپشن ریجن ساہیوال کی کارروائیاں جاری لیکن ٹیچنگ ہسپتال بدستور اینٹی کرپشن ساہیوال کی نظروں سے اوجھل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل سہیل ظفر چٹھہ کا ویژن ہے کہ پورے صوبے میں کرپشن کا خاتمہ کر کے ایک شفاف اور کرپشن فری پنجاب تشکیل دیا جائے اسی ویژن کے تحت اینٹی کرپشن ریجن ساہیوال مختلف محکموں میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے لیکن حیران کن طور پر ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال تاحال اینٹی کرپشن کی توجہ سے اوجھل ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ٹیچنگ ہسپتال میں کروڑوں روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن کی انکوائری بھی چل رہی ہے جس میں متعدد افسران کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں ان سنگین الزامات کے باوجود ہسپتال میں اینٹی کرپشن ساہیوال کی کوئی واضح کارروائی سامنے نہیں آئی جس پر شہریوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ادارے میں مبینہ کرپشن کے تناظر میں ہینڈ کیش سمیت دیگر حساس شعبوں میں اچانک ریڈ نہایت ضروری ہے تاکہ اصل صورتحال سامنے آسکے اور ذمہ داروں کا تعین ہو سکے ۔شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ریجن ساہیوال ڈی جی پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے ویژن کو جاری رکھتے ہوئے اپنی ٹیم کو فوری ٹاسک دیں ۔




