ٹیکسلا (نامہ نگار)پنجاب آرکیالوجی نے ٹیکسلا کے تاریخی مقام بھِر ماؤنڈ میں آثارِ قدیمہ کی سائنسی کھدائی تیز کر دی ہے، جہاں چھٹی صدی قبل مسیح سے پہلے کی ایک منظم قدیم تہذیب کے شواہد سامنے آ رہے ہیں۔حکام کے مطابق یہ منصوبہ ٹیکسلا کے اولین شہر کی سائنسی بنیادوں پر ازسرِنو دریافت کی ایک اہم کوشش ہے۔




