6

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں بڑا اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 1.67 فیصد اضافہ ہوگیا۔ جولائی سے جنوری تک ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 10ارب 95کروڑ ڈالر رہا۔مالی سال کے پہلے 7مہینوں میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی کارکردگی بہتر رہی جنوری 2026میں سالانہ ٹیکسٹائل برآمدات میں 3.57فیصد اضافہ ہوا۔ اس دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات ایک ارب 74کروڑ ڈالر رہیں۔ جنوری 2025میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 68کروڑ ڈالر تھیں۔ دسمبر 2025کے مقابلے میں جنوری 2026میں تقریباً 28فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق دسمبر میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی ایکسپورٹس ایک ارب 36 کروڑ ڈالر رہیں۔ رواں مالی سال ٹیکسٹائل برآمدات 18ارب 76کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں