8

ٹیکسٹائل ملز کے بوائلر کی عدم تبدیلی پر کمشنر کا اظہار برہمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے کریسنٹ ٹیکسٹائل ملز سرگودھا روڈ میں لائف مکمل ہونے کے باوجود بوائلر تبدیل نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کیا اورملز انتظامیہ کو ایک ہفتہ میں بوائلرتبدیل کرانے کی تاکید کی۔انہوں نے بوائلرزاور پریشر ویسلزکے لائف اسسمنٹ سرٹیفیکیٹس بھی جمع کرانے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرڈویژنل انتظامیہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے سرگرم ہے اسی ضمن میں کمشنر فیصل آباد ملز اور فیکٹریز میں بوائلر اور پریشر ویسلز کی انسپکشن کیلئے روزانہ کی بنیاد پر متحرک ہیں۔انہوں نے کریسنٹ ٹیکسٹائل ملز کا دورہ کرکے بوائلرز اور پریشر ویسلزکی لائف کو چیک اور ڈی او انڈسٹریز سے موقع پر بریفنگ لی۔انہوں نے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کو بوائلر تبدیل کراکر رپورٹ کمشنر آفس جمع کرانے کا پابند کیا۔انہوں نے ملز میں فائر سیفٹی انتظامات بھی چیک کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں