پارک کی تزئین و آرائش میں معیار کو ترجیح دی جائے

سرگودہا (بیورو چیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی ہدایت پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران اور نے خوشاب کی تحصیل نوشہرہ کا تفصیلی دورہ کیا ۔ افسران نے سب سے پہلے تاریخی نڑواڑی گارڈ ن کا معائینہ کیا اور جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور متعلقہ افسران و ٹھیکیدار بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی سرگرمیاں تیزی سے مکمل کی جا ئیں تاکہ نڑواڑی گارڈن کو جلد از جلد عوام کے لیے کھولا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گارڈن کی بحالی سے مقامی شہریوں کو تفریح کی بہتر سہولت میسر آئے گی اور نوشہرہ میں سیاحتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ بلال حسن نے موقع پر موجود انجینئرنگ ٹیم کو ہدایت دی کہ پارک کی تزئین و آرائش میں معیار اور خوبصورتی کو ترجیح دی جائے ۔ انہوں نے لائٹس، بینچز اور دیگر چیزوں کو جدید تقاضوں کے مطابق مکمل کرنے کی تاکید کی۔بعد ازاں، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل نے تحصیل کمپلیکس نوشہرہ کے جاری تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے نئے اے سی آفس بلاک، رہائشی عمارتوں اور گرائونڈز میں شجرکاری کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں