پانچ افراد کا نوجوان کو اغوا کر کے تشدد

گوجرہ (نامہ نگار )تھڑامارکربیٹھے پا نچ افراد نے نوجوا ن کو اغوا کرکے تشدد کا نشا نہ بنا ڈا لا ۔ چک نمبر 360 ج ب کے غلا م نبی کا بیٹا غلا م علی اپنے سا تھی عبدلغنی کے ہمراہ شہر سے گائو ں کی طرف آرہا تھا کہ چک نمبر 307 ج ب کے قریب، نبیل ، یا سر، سجاول ،بلال اور جاوید تھڑا مار کر بیٹھے ہوئے تھے جنہو ں نے انہیں روک لیا اور اغوا کرکے اپنی بیٹھک میں لے گئے اور شدید تشدد کا نشا نہ بنا یا اور بعد ازا ں رات گئے رہا کر دیا گیا اطلا ع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں