پاکستانی قوم اپنے بہادر محافظوں کے شانہ بشانہ ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ اور حارث علی وڑائچ نے کہا ہے کہ افغان حکومت بھارتی ایجنڈ ے پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کے ساتھ نمک حرام اور احسان فراموشی کر رہی ہے ۔ پاکستانی قوم اپنے بہادر اور غیور محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ پاک فوج کے جوان ہمارا فخر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔پاک فوج نے افغانستان کو منہ توڑ جواب دیکر پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے ۔ افغانستان کو پاک فوج کی جانب سے بروقت جرات مندانہ اور منہ توڑ جواب پاکستانی قوم کا فخر ہے ۔ ہم پاک فوج کے ہر سپاہی اور افسر کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملکی خود مختاری کا دفاع جرات اور بہادری سے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کو چاہئے کہ وہ ہوش کے ناخن لے اور پاکستان جیسے محسن ملک کے ساتھ دشمنی کی روش ترک کرے ۔ افغانی حکومت بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کے ساتھ کھلی احسان فراموش کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں