راولپنڈی (سپورٹس نیوز) انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف اس کی اپنی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں، جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔برینڈن میک کولم کا راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان آ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، گزشتہ چند برسوں میں متعدد بار پاکستان کا دورہ کر چکا ہوں۔میک کولم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیشہ بہترین کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا۔ یہاں کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں، یہاں کا ماحول بھی شاندار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف اس کی اپنی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں۔




